مولانا فضل الرحمان ایک عجیب مولوی ۔۔۔ .


 فضل الرحمان ایک عجیب مولوی ۔۔۔ 

.

پاکستان کے تمام سیکولر اور لبرل طبقوں کی طرف سے ہمیشہ تنقید کی زد میں رہنے والا یہ مولوی عجیب طبیعت کا مالک ہے کسی لبرل اور سیکولر سے شکوہ نہیں کرتا کہ میں کیوں ہدف تنقید ہوں 

اس پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے لیکن شدید ترین مخالف چیف جسٹس شدید ترین مخالف گورنمنٹ مل کر بھی اس مولوی کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں بنا سکے 

نیب اور آنٹی کرپشن کے اداروں میں تو اس کے خلاف کبھی کوئی درخواست پیش نہیں ہوئی افتخار چوہدری جیسا مخالف جج بھی اس پر کوئی کیس نہیں بنا سکا 

اس پر اور اس کی جماعت پر دہشت گردی کے الزامات لگائے گئے لیکن کبھی کسی تھانے میں اس پر کوئی مقدمہ درج نہیں ہو سکا اسٹبلشمنٹ نے بڑے بڑے سیاست دانوں کو کھلونا بنا کر استعمال کیا لیکن اس مولوی کے شدید مخالفین بھی اعتراف کر رہے ہیں کہ یہ مولوی کبھی بھی اسٹبلشمنٹ کا مہرہ نہیں بنا اس پر ہر حکومت میں شامل رہنے کے الزامات لگائے گئے لیکن اس نے اپنی پوری سیاسی کیریر میں صرف دو مرتبہ کسی حکمران جماعت سے اتحاد کیا اور پینتیس سالہ سیاسی زندگی میں مجموعی طور پر صرف سات سال حکومت میں شریک رہے 

یہ مولوی اپنے دس بارہ ممبران کے ساتھ کسی بھی حکومت کے لئے اہمیت رکھتا ہے جبکہ بڑی بڑی سیاسی پارٹیاں اپنے مطالبات منوانے میں ناکام رہتے ہیں اس مولوی نے انتہائی مشکل وقت میں اپنے مسلک کو اور خصوصا اپنی جماعت کو انتہا پسندی سے اس انداز سے کھینچ کر باہر نکالا کہ خود ان کے کارکنوں کو بھی پتہ نہیں چلا 

پاکستان کی میڈیا جو بال کی کھال اتارنے اور پگڑیاں اچھالنے میں مہارت رکھتی ہے اور دیندار لوگوں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑی رہتی ہے اس کے باوجود اس مولوی کے خلاف صرف پروپیگنڈہ کرنے کے سوا کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکی ہے 

پنیتیس سال سیاست میں رہنے کے باوجود آج تک اس مولوی کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا 

صوبہ خیبرپختون خواہ میں سیکولرقوتوں کی شدیدترین مخالفت اور اپوزیشن میں ہونے کے باوجود گزشتہ پانچ سال میں ساری صوبائی حکومتی مشینری مولانا یاان کے کسی بھائی بیٹے یاکسی پارٹی لیڈرکے خلاف کرپشن کا ایک کیس نہیں بناسکی. پاکستان کے لاکھوں علما تیس پینتیس سال سے اس کی قیادت پر مطمئن رہتے آئے ہیں اور آج بھی یہ مولوی لاکھوں علما کا قائد مانا جاتا ہے مدرسوں خانقاہوں تبلیغ و تصنیف سے وابستہ علما اس مولوی کو اپنا قائد سمجھتے ہیں ۔ پاکستان کی تاریخ میں اس جیسے فصیح و بلیغ اور مدلل گفتگو کرنے والا سیاسی لیڈر آج تک پیدا نہیں ہوا 

اس کی پوری تقریر میں اگر کوئی ڈھونڈنا بھی چاہے تو ایک لفظ بھی ضرورت سے زیادہ نہیں ملے گا 

اب ذرا آپ سب کو دعوت فکر دے رہا ہوں کہ وزیر اعظم کو کرپشن پر گھر بھیجنے والا چیف جسٹس کیا اس مولوی سے ڈرتا ہے اس پر کرپشن کا کیس کیوں نہیں چلاتا ؟؟؟

 عمران خان جیسے شدید ترین سیاسی مخالف اس پر کرپشن کا کیس دائر نہیں کر پایا؟؟؟ 

قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پر قانون شکنی کا کوئی کیس آج تک درج نہیں کرسکے ؟؟؟؟؟  

عدالتیں مخالف ہونے کے باوجود ایک بار اس کو بلا کر کرپشن کے بارے میں سوال نہیں کرپائے؟؟؟؟ 

کیا یہ مولوی اتنا طاقتور ہے کہ نیب سے لیکر اسٹبلشمنٹ تک عدالتوں سے لیکر حکومتوں تک سب کے سب اس مولوی کا احتساب کرنے سے ڈرتے ہیں ؟؟؟؟ آخر کیا وجہ ہے ؟؟؟؟  

صرف تعصب ؟؟؟؟؟ 

اتار پھینکو تعصب کے چشمے 

اور سوچو کہ آخر اس مولوی کے سامنے تمام ادارے بے بس کیوں ہیں ! کرپشن یہ کرتا ہے ! عدالتوں پر تنقید یہ کرتا ہے ! فرقہ واریت یہ پھیلاتا ہے ! پاکستان کو یہ لوٹتا ہے ! ملک کو یہ برباد کرتا ہے 

لیکن تمام ادارے تیس سال سے تماشہ دیکھ رہے ہیں اور ایک شخص پورے ملک کو یرغمال بنا کر رکھا ہے 

کیا ایسا ممکن ہے ؟؟؟؟ 

ہرگز نہیں اگر اس ملک میں حکمران گھر بھیج دئیے جاتے ہیں اور حکمرانوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑتی ہے تو اس مولوی کو گرفت میں لانا اور اس کا احتساب کرنا کوئی مشکل کام نہیں

 قانون سے یہ بالاتر نہیں پھر بھی اگر اس پر کوئی کیس نہیں بنتا اس کا کوئی احتساب کرنے کی جرات نہیں کرتا تو مان جاؤ کہ مولوی قانون کا پابند کرپشن سے پاک فرقہ واریت سے دور آئین کا محافظ 

ملک کا وفادار اسلامی اقدار و قوانین کا پہرہ دار اور محب وطن سیاسی لیڈر ہے 

.

اختلاف رائے آپ کا حق بنتا ہے لیکن گالی گلوچ اور غیر شائستہ زبان سے پرہیز کریں

Comments

Popular posts from this blog

جمعیت علماء اسلام پر مشہور #28_اعتراضات_کےجوابات اس پوسٹ میں موجود ہیں

رمضان میں ٹی وی

سب کو حیران کر دینے والی بات