اسلام کے لیےمولانا فضل الرحمن صاحب کی خدمات

 اسلام کے لیےمولانا فضل الرحمن صاحب کی خدمات 


سوات کے جلسہ میں عمران خان نے یہ سوال کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام کے لیے کیا کا م کیا تو آیئے میں آپ کو اسلام کے لئےمولانا فضل الرحمن کی خدمات سے خبردار کرانا چاہتا ہوں

1۔جب مشرف دور میں آئین سے اسلامی دفعات کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو مولانا فضل الرحمن نے ان دفعات کے تحفظ کی جنگ لڑی


2۔ "سربراہ مملکت مسلمان ہوگا"

جب اس شق کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو مولانا فضل الرحمن میدان میں آئے اور اس شق کا دفاع کیا


3۔ "اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا"

جب اس شق کو ختم کرنے کی کوشش کی گئ تو اس وقت بھی مرد جاھد مولانا فضل الرحمن نے اس کا دفاع کیا


4۔ " وزیر اعظم مسلمان ہوگا  "

جب اس شق کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو مولانا فضل الرحمن نے اس کا دفاع کیا


5۔ جب قرارداد مقاصد کے ختم کرنے کی بات آئی تو مولانا فضل الرحمن نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا


6۔  2006 میں امتناع سود کے نام سے جمعیت علماء اسلام کے مولانا فضل علی حقانی نے قانون سازی کی تھی


7۔ جب فوج کے ذریعے مدارس کے نصاب کو بدلنے کی کوشش کی گئی اور عصری تعلیم کو لازم کیا جانے لگا تو مولانا فضل الرحمن نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا کہ تم مدارس کا نصاب سکولو میں داخل کرادو ہم تمھارا نصاب داخل کرادینگے جب وہ نہیں تو یہ کیوں


8۔ جب جامعہ حقانیہ کو مجاہدین کے امداد کی آڑمیں ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو اس وقت بھی مولانا فضل الرحمان صاحب میدان میں آئے اور ان کو دو ٹوک الفاظ میں کہا کے اگر اس قسم کی کسی نے جسارت کی تو سب سے پہلے آپ کے خلاف مجھے پاؤ گے اور ان کے عزائم کو خاک میں ملا دیا 

9_ جب میرا تھن ریس کی کوشش کی گئی کہ نیم برہنہ لڑکیاں اور لڑکے سرعام روڈ پر ریس لگائیں گے تو اس وقت بھی جمیعت علمائے اسلام نے اس رئیس کو ناکام بنا دیا


10۔ جب پارلیمنٹ میں ہم جنس پرستی کو قانونی جواز فراہم کرنے کی کوشش کی گئی تو اس بل کو بھی جمیعت علماء اسلام نے اپنے پاؤں تلے روند دیا 


11۔ ایم ایم اے کے دور حکومت میں شہادۃالعالمیہ کو ایم اے کے برابر اور شہادۃ العالیہ کو بی اے کے برابر قرار دیا گیا 


12۔ ایم ایم اے کے دور حکومت میں قاری کے سکیل کو سات سے بڑا کر چودہ کر دیا گیا 


13۔ ایم ایم اے کے دور حکومت میں عربی ٹیچر کے بنیادی سکیل کو نو سے بڑھا کر 15 کر دیا گیا 


14۔ جب مشرف دور میں حقوق نسواں کے تحفظ کے نام سے فحاشی اور عریانی کو فروغ دینے والا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تو مولانا فضل الرحمان نے اس بل کو دو ٹکڑے کرکے اپنے پاؤں تلے روند دیا

Comments

Popular posts from this blog

جمعیت علماء اسلام پر مشہور #28_اعتراضات_کےجوابات اس پوسٹ میں موجود ہیں

رمضان میں ٹی وی

سب کو حیران کر دینے والی بات