رمضان میں ٹی وی مولانا یونس پالن پوری ایک واقعہ سناتے ہیں کہ جب میں عمرہ کرنے گیا تو آصف شیخ مجھے ساتھ لے کر ایک ڈاکٹر علوی صاحب کو مبارکباد دینے گئے کہ انہیں بادشاہ نے شہریت دی تھی۔ وہ ڈاکٹر بھی کیا کمال کے تھے۔ ان کے ساتھ جدہ کا سفر کیا۔ انہوں نے اگلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے ایک عجیب و غریب سوال کر دیا : مکہ کے پہاڑ اتنے بنجر کیوں ہیں۔۔۔؟ شاہ صاحب میں نے دنیا کے کئی پہاڑ دیکھے مگر وہ مکہ کے پہاڑوں کی طرح بنجر اور بے آب و گیاہ نہیں ہیں۔۔۔؟ اس کے پیچھے اللہ کی منشا کیا ہے۔۔۔؟ اپنا علم تو وہیں دھرا رہ گیا. میں نے تو سرنڈر کر دیا۔ وہ مسکرائے اور کہنے لگے : قبلہ اللہ پاک چاہتے تھے کہ آنے والے حاجیوں کی توجہ صرف میرے گھر پر رہے. اس شہر کو پکنک پوائنٹ نہیں بنایا جائے۔۔ بات دل کو لگی۔ یہ پرانا واقعہ مجھے اب کیوں یاد آیا۔۔۔؟ یہ جو رمضان شریف میں چینلز پر طوفان بدتمیزی چل رہا ہے یہ باقاعدہ سوچی سمجھی سازش کے ساتھ مختلف میڈیا مالکوں کو کروڑوں روپے دیئے جارہے ہیں کہ رمضان کا تقدس پامال کرو، سحر و افطار کے اوقات کو تفریح بنا دو۔ رمضان کوئی فیسٹیول نہیں ہے۔ وہ اوقات جو اللہ کی رحمتیں ل...
Comments
Post a Comment