حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب صحافی حضرات' سیاستدان' اور اکابرین امت کی نظر میں
حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب صحافی حضرات' سیاستدان' اور اکابرین امت کی نظر میں
۔۔
1. جسٹس سید افضل حیدر تحریک بحالی جمہوریت کے صفحہ 77 میں لکھتے ہیں آئی ایس آئی کے مالی امور کے نگران جنرل نصرت سے ایک بار پوچھا کہ پاکستان میں کوئی ایسا سیاستدان بھی ھے جس نے ایجنسیوں سے رقم نہ لی ہو جنرل صاحب نے کہا صرف ایک ھے وہ ھے مولانا فضل الرحمن،
2. مولانا فضل الرحمن کی اس وقت حیثیت وہی ھے جو کسی زمانے میں مولانا عبیداللہ سندھی رحمتہ اللہ علیہ کی تھی انکی باتیں لوگوں کے فہم و ادراک سے بالاتر ہوتی تھیں اور وہ مولانا سندھی رحمتہ اللہ علیہ کو طنز و تشنیع کا نشانہ بناتے تھے وقت نے مولانا سندھی رحمتہ اللہ علیہ کو سچا اور درست ثابت کیا،
(ڈاکٹر قبلہ ایاز صاحب سابق وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی)
3. مفتی محمود رحمتہ اللہ علیہ کے جنازے پر جنرل ضیاءالحق نے کہا آج مولویوں کی سیاست ختم ہوگئی تو نواب زادہ نصراللہ مرحوم نے مولانا فضل الرحمن صاحب کا ہاتھ پکڑ کر کہا نہیں جنرل صاحب مفتی صاحب کی سیاست جوان بن کر سامنے آگئی ھے،
4. میرے نزدیک سیاسی فہم اور ادراک میں مولانا فضل الرحمن کا کوئی ثانی نہیں صدر یا وزیراعظم بننا ان کے لیے مشکل کام نہ تھا انکا گیٹ اپ انکی راہ میں رکاوٹ ھے،
(عطاءالحق قاسمی معروف کالم نگار)
5. سیاست میں میرا آئیڈیل مولانا فضل الرحمن ھے میں نے بہت سے سابق اور حاضر سیاستدانوں اور علماء کی زندگی کا تھوڑا سا مطالعہ کیا مگر حضرت کا ھمسر دور دور تک نہیں،
(وسعت اللہ خان بی بی سی اردو مبصر)
6. مولانا فضل الرحمن ایسے مجموعہ کمالات ہیں کہ انکی صفات عالیہ کا احاطہ کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ھے، انکی گفتگو میں ایسی شیرینی ھے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف جیسے جید سیاستدان بھی سر دھنتے رہتے ہیں،
(عرفان صدیقی کالم نگار)
7. دلیل انکے ہاتھ کی چھڑی اور منطق انکی جیب کی گھڑی ھے فصاحت انکے گھر کی لونڈی اور بلاغت انکے سامنے دست بستہ کھڑا رہتا ھے،
(عرفان صدیقی)
8. 23 مارچ 2013 کو مشہور کالم نگار رؤف کلاسرا اپنے کالم میں لکھتا ھے کہ میں نے قلم کے ذریعے مولانا کی بہت مخالفت کی آج میرے پاس ممبران اسمبلی کے کئی کیس موجود ہیں لیکن مولانا اور انکی جماعت کا ایک بھی رکن اسمیں نہیں ھے،
9. مولانا فضل الرحمن کی بڑی کامیابی یہ ھے کہ انھوں نے عسکریت پسندی فرقہ واریت اور دھشت گردی کے بڑے بڑے بحرانوں کے دوران اپنی جماعت کو ان فتنوں سے بچائے رکھا، (سبوخ سید)
10. قیادت کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہیں جبکہ سیاست میں انکا کوئی ثانی نہیں شیر اور بکری کو ایک گھاٹ میں پانی پلا سکتے ہیں اور آگ اور پانی کو ایک کرکے ساتھ چلا سکتے ہیں، (سلیم صافی)
11. اگر مولانا شیو کرکے پینٹ کوٹ پہن لیں تو سارے سیاستدان انکے پیچھے چلیں،
(نذیر ناجی)
12. مولانا ذھین ترین سیاستدان ہیں،
(حامدمیر)
13. کسی بھی نیشنل یا انٹرنیشنل ایشوز پر جب تک مولانا فضل الرحمن اسمبلی میں بات نہ کریں کسی کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ اصل ایشو کیا ھے،
(شیخ رشید)
14. ہر بات کو دلیل سے ثابت کرنے میں مولانا فضل الرحمن کا کوئی ثانی نہیں،
(نعیم الحق ترجمان پی ٹی آئی)
15. مولانا فضل الرحمن بڑے درجے کے سیاستدان ہیں موجودہ دود میں انکے مقابلے کا سیاستدان ملنا مشکل ھے،
(اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ)
16. تمام سیاستدانوں میں سب سے ذہین اور زیرک سیاستدان مولانا فضل الرحمن ہیں،
(حامدمیر)
17. جمعیت علمائے اسلام ھماری اور ھم جمعیت علماء اسلام کی قوت ہیں، (امام کعبہ)
سی پیک کا خالق مولانا فضل الرحمن ھے،
(چینی سفیر)
18. میرا وعدہ ھےآج کے بعد قائد جمعیت جو فیصلہ کریں کسی حوالے سے کریں میں انکے ساتھ کھڑا ہوں گا،
(محمود خان اچکزئی چئیرمین PMAP)
19. پاکستان میں اقلیتوں کو صرف مولانا فضل الرحمن ہی حق دے سکتا ھے،
(بشپ نذیر عالم)
20. قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب علماء کے سر کے تاج ھیں،
(مفتی محمد حسن صاحب دامت برکاتہم لاهور)
21. مفتی محمود رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند نے علماء دیوبند کا نام روشن کر دیا ہے،
(مفتی زرولی خان صاحب دامت برکاتہم)
22. مولانا فضل الرحمن علماء حق کا نمائندہ ہیں اسلام کا مینار ہیں مولانا کا وجود عالم اسلام کیلیے ایک نعمت ھے،
(مفتی زرولی خان صاحب)
23. خدا کی قسم سال میں 12 مرتبہ بخاری شریف پڑھانا آسان ھے لیکن پارلیمنٹ میں ان بے دینوں کے ساتھ ایک گھنٹہ مقابلہ کرنا دشوار ھے،
(مفتی زرولی صاحب)
24. میں یقینا اس کے لیے تیار ہوں کہ میں نے قاعدہ سے لیکر دورہ حدیث تک جتنا پڑھا ھے اور پھر فراغت کے بعد جتنا درس دیا ھے اور جو تصوف کیا ھے اور رات میں جتنے نوافل یا تلاوت کیا ھے یعنی ساری زندگی کی عبادت کے ثواب کو میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کو دینے کیلیے تیار ہوں اگر وہ صرف اور صرف ایک تقریر کا ثواب جو
25. اسمبلی میں کی ھے وہ ثواب مجھے دے دیں،
(شیخ الحدیث مولانا اللہ بخش صاحب کا دوران درس خطاب)
26. دس ھزار عابدوں کی اخلاص سے بھری عبادت، ایسے عابد جو عالم بھی ہوں ایک طرف اور مولانا فضل الرحمن کا صرف وجود اسمبلی میں ان عابدوں کی عبادت سے افضل ھے افسوس کہ نادان ہیں وہ لوگ جو بے تحقیق اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتے ہیں،
(حضرت خواجہ خان محمد رحمتہ اللہ علیہ)
27. مولانا فضل الرحمن اگرچہ میرا شاگرد ھے لیکن سیاست میں وہ میرا امام ھے، (مولانا شیر علی شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ)
28. مولانا فضل الرحمن علماء دیوبند کا نمائنده و ترجمان ھے، (مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر مدظلہ)
29. مولانا فضل الرحمن امت مسلمہ کیلئے عظیم سرمایہ ھے، (مولانا عبدالمجید ندیم صاحب)
30. تم نے مولانا فضل الرحمن کو سیاست کے میدان میں دیکھا ھےخدا کی قسم ہم نے رات کو تہجد میں روتے ہوئے دیکھا ھے، (علامہ خالد محمود سومرو شھید رحمتہ اللہ علیہ)
31. جو میرے مولانا فضل الرحمن کو امیر نہ مانے وہ میرا کارکن نہیں اگرچہ وہ خود کتنا بڑا عالم ھو، (بقول مولانا حق نواز جھنگوی شہید رحمتہ اللہ علیہ)
32. جمعیت وہ نظریہ رکھتی ھے جس نظریے پر کلمہ بھی مجبور کرتا ھے جو شخص کلمہ پڑھ لے گا وہ جمعیت علمائے اسلام اور اسکے پروگرام سے ہٹ نہیں سکتا، (مولانا حقنواز جھنگوی شھید رحمتہ اللہ علیہ)
33. مولانا فضل الرحمن امت مسلمہ کے عظیم سرمایہ ہیں قائد جمعیت میرے قائد ہیں کیونکہ بانی سپاہ صحابہ مولانا حقنواز جھنگوی شھید رحمتہ اللہ علیہ بھی انکو اپنا قائد مانتے تھے جو شخص قائد جمعیت کیخلاف زبان استعمال کرے گا اسکا میری جماعت سے کوئی تعلق نہیں، (مولانا احمد لدھیانوی صاحب کا خانیوال میں خطاب)
34. سپاہ صحابہ سیاسی جماعت نہیں ھے میرا سیاسی تعلق جمعیت علماء اسلام سے ھے،
(مولانا علی شیر حیدری شھید رحمتہ اللہ علیہ خطبات حیدری جلد 1 صفحہ 200)
35. وفاق المدارس علماء دیوبند سمیت تمام دینی قوتیں مولانا فضل الرحمن کے ہاتھ مضبوط کریں گی، (مولانا اورنگزیب فاروقی صاحب)
36. مولانا یوسف لدھیانوی شھید رحمتہ اللہ علیہ نے قائد جمعیت کو حج کے موقع پر میدان عرفات میں سلاسل اربعہ (چشتیہ قادریہ نقشبندیہ سہروردیہ) میں اپنی جانب سے اجازت و خلافت سے سرفراز کرتے ہوئے فرمایا آپ جس منصب پر فائز ہیں یعنی جمعیت علماء اسلام کی امارت اتنا عظیم منصب ھے کہ اس پر ھمیشہ ھمارے اکابر علماء نے صاحب نسبت افراد کا تقرر کیا ھے میرے دل میں آیا کہ آپ کو جب اللہ نے یہ منصب علماء کرام کے ذریعے دلوا دیا ھے تو آپ صاحب نسبت ہوں اسلئے میں آپ کو اپنے سلسلہ کی خلافت دیتا ہوں،
(ماھنامہ بینات حضرت لدھیانوی نمبر صفحہ783)
37. جمعیت علماء اسلام پر ہر دور میں اولیاء اللہ تعالی کے نیک بندے جن میں علم تقوی استقامت علی الحق اور حق کیلیے جان دینے کی صفت، یہ تمام اوصاف اللہ کی طرف سے جن بندوں کے اندر موجود تھے یا ہیں یہ ھماری خوش قسمتی ھے کہ وہ اللہ کے نیک بندے جمعیت علماء کے ساتھ وابستہ اور سرپرستی فرما رہے ہیں،
(مفتی نظام الدین شامزئی شھید رحمتہ اللہ علیہ خطبات شامزئی جلد 1 صفحہ 312)
38. مولانا فضل الرحمن مفتی مرحوم کے ہونہار فرزند رشید ہیں اللہ تعالی نے ذہانت و فطانت کے ساتھ بلاغت و فصاحت سے اظہار مافی الضمیر اور اپنے مؤقف کی تائید و ترجمانی اور زمانہ شناسی کی اعلی صلاحتیوں سےنوازا ھے،
(مولانا سمیع الحق صاحب سربراہ جمعیت س)
39. مولانا فضل الرحمن جیسا لیڈر نہ حزب اقتدار میں ھے نہ حزب اختلاف میں،
(مولانا سلیم الله خان صاحب رحمتہ اللہ علیہ)
40. مولانا فضل الرحمن کو لاکھوں علماء صلحاء اور مشائح و شیوخ الحدیث کا مکمل اعتماد حاصل ھے لہذا انکی مخالفت یا انکی جماعت کی مخالفت یہ شخصیات کی مخالفت نہیں بلکہ پورے دین کی مخالفت ھے قائدجمعیت کی مخالفت دیندار نہیں بلکہ بے دین ہی کرسکتا ھے،
(حضرت مولانا عزیزالرحمن جالندھری صاحب)
41. مولانا فضل الرحمن جب خطاب کیلئے کھڑا ہوتا ھے تو ایسا لگتا ھے کہ ان کے سامنے کتاب کھلی ھوئی ھے،
(مولانا محمد عبداللہ صاحب)
42. اس دور میں اگر کوئی شیخ الہند کے وراثت کا حق ادا کر رھا ھے تو وه مولانا فضل الرحمن ھے، (مولانا عبدالله شاہ مظہر صاحب تحريك غلبه اسلام)
43. میں جب دینی جماعتوں کے قائدین کے ناموں پر نظر ڈالتا ھوں تو مولانا فضل الرحمن کا نام مجھے ستاروں کے درمیان میں چاند جیسا نظر آتا ھے،
(مولانا اسلم شیخوپوری شہید رحمتہ اللہ علیہ)
44. لوگ ھمیں کہتے ھیں کہ آپ کیوں مولانا فضل الرحمن کو اتنا زیادہ چاھتے ھو تو ھم کہتے ھیں کہ دور حاضر میں ھمیں مولانا سے بڑھ کر کوئی لیڈر دکھا سکتے ھو تو دکھاؤ ھم اس کے پیچھے چلنے کیلئے تیار ھیں،
( مولانا ڈاکٹر منظور مینگل مدظلہ)
45. مولانا فضل الرحمن نے علماء کے طرف سے سیاسی میدان کو کمال بصیرت سے سنبھالا ھے،
(مولانا قاری حنیف جالندھری صاحب)
46. دلیل کے میدان میں مولانا کا کوئی ثانی نہیں،
(شاھین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا صاحب)
47. جب مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں قافلہ انڈیا جارہا تھا تو ہندوستان کے ایمیگریشن عملہ اتنے سارے علماء کو دیکھ کر حیران ھو گئے جب انھیں معلوم ہوا تو سب سے بڑے آفیسر نے کہا مولانا فضل الرحمن مسلمانان عالم کا بالعموم اور انڈیا کے مسلمانوں کا بالخصوص مقبول رہنما ھے، (مولانا الله وسایا صاحب، ماہنامہ لولاک)
48. مولانا فضل الرحمن کے خلاف وہ بولتے ھیں جو مولانا کے مقام تک نہیں پہنچ سکتے مولانا فضل الرحمن کے خلاف بولنا بہت آسان ھے لیکن ثبوت کوئی پیش نہیں کرسکتا،
( مولانا محمد الیاس گھمن صاحب)
49. جامعہ اشرفیہ لاھور کے علماء کنونشن میں مفتی عدنان کاکا خیل صاحب نے قائد جمعیت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا "حضرت جتنی خدمات آپ نے پاکستان اور اسلام کیلئے دی ہیں اسکا پانچ فیصد حصہ بھی پاکستانی عوام نہیں جانتی،
50. حیدر آباد سندھ کے حضرت عبدالکریم بیروی شریف رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ایک دن میں عشاء کی نماز کے بعد سوگیا خواب دیکھتا ہوں کہ ایک گندے پانی کی نہر ھے اور سب لوگ اسکی طرف بھاگ رہے ہیں اور اس سے پانی پی رہے ہیں میں یہ سارا معاملہ دیکھتا رہا اچانک میری نظر ایک شخص پہ پڑی جو نہر کے کنارے کھڑا تھا اور ان لوگوں کو اس گندے پانی سے روک رہا تھا جب میں اس شخص کے قریب گیا تو وہ شخص مولانا فضل الرحمن تھے اچانک میری آنکھ کھل گئی بس اس دن سے مولانا فضل الرحمن کا معتقد بن گیا اور بیعت کے لیے شرط رکھی کہ جو بھی مجھ سے بیعت کرے گا وہ سب سے پہلے اپنے گھر پر جمعیت کا جھنڈا لہرائے گا،
51. حضرت مولانا فضل الرحمن انتہائی ذھین و فطین عالم دین ہیں انہیں ذہانت و فطانت وراثت میں ملی ھے وہ تمام خوبیاں جو حضرت مفتی محمود رحمتہ اللہ علیہ میں تھیں، حضرت مولانا فضل الرحمن میں پائی جاتی ہیں حریفوں کو قلت تعداد کے باوجود شکست دینے کا تجربہ رکھتے ہیں،
(شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک صاحب منصورہ لاھور، سابق Mpa و مرکزی رہنما جماعت اسلامی)
52. پاکستان سمیت پوری دنیا میں مشہور و معروف عالم دین پیر طریقت رہبر شریعت حضرت جی مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن صاحب اس ملک میں اسلام کی سر بلندی کیلئے ہمارے لیئے امید کی ایک کرن ہیں، جو اسمبلی میں دین اسلام کی سر بلندی اور مدرسوں کی حفاظت کی بات کرتے ہیں۔ اب ہمارا حق بنتا ہے کے ہم مولانا کا ساتھ دیں اور میری دعا بھی ہر وقت مولانا صاحب کے ساتھ ہے۔۔
(منقول)

Comments
Post a Comment